Urdu News and Media Website

قومی اسمبلی میں شیخ رشید کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی
نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178 ووٹ حاصل کیے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان جب اعتماد کا ووٹ لینے قومی اسمبلی آئے تو انہوں نے
ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی سے ہاتھ ملایا۔

اس دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پہلے ہاتھ ملانے سے ہچکچائے تاہم وزیر اعظم آگے بڑھے
تو پھر شیخ رشید نے ہاتھ آگے کیا لیکن اس وقت تک وہ اگلی نشستوں پر جا چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ن میں ہاتھا پائی،اہم رہنما کو جوتا پڑ گیا

تاہم یہ واضح نہیں کہ وزیر اعظم نے ان کو دیکھا تھا یا نہیں۔
اسلام آباد(نیوز نامہ)

تبصرے