Urdu News and Media Website

ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کے 1 اوور میں اتنے چھکے، حیران رہ جائیں گے

ویسٹ انڈیزکے کیرون پولارڈ کا جارحانہ انداز،انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں
6 چھکے لگانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز سے قبل جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور
بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

کیرون پولارڈ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا جس میں
لنکن ٹیم نے کالی آندھی کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے
پولارڈ کی شاندار اننگز کی بدولت آسانی سے حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے قومی لباس میں ڈیرن سیمی کی تصاویر وائرل

آئی پی ایل میں مجھے اور پریرا کو ’’کالو‘‘ کہا جاتا تھا،ڈیرن سیمی کا انکشاف

سری لنکن اسپنر اکیلا دھننجایا نے تیسرے اوور میں کرس گیل، نکولس پورن اور
لیوس کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی لیکن پولارڈ کے آگے ان کی ایک نہ چلی
اور انہوں نے اسپنرزکی 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑدیے۔
اینٹیگوا(سپورٹس ڈیسک)

تبصرے