Urdu News and Media Website

اداکارہ منال خان سائرہ یوسف کے نقش قدم پر

حال ہی میں اداکارہ سائرہ یوسف کی ’نو فلٹر‘ تصویر کے بعد اب اداکارہ منال خان نے بھی
’نوفلٹر‘ تصویر شیئرکی جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سائرہ یوسف پرمداحوں کی جانب سے ان کی اسکن کو لے کر
تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے مداحوں کو جواب دیتے ہوئے اپنی ایک تصویر
شیئر کی جس میں وہ بلکل سادہ اندازمیں دکھائی دے رہی تھیں اور انہوں نے ’نو فلٹر‘ کا
ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا انہیں اپنی اسکن پسند ہے۔

اب اداکارہ منال خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے
’نوفلٹر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ پمپلز، گرمی کا موسم، کام کا بوبھ اورڈائٹنگ
کے ساتھ ساتھ اوربھی بہت کچھ ۔ ۔ ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

یہ بھی پڑھیں:

سائرہ یوسف کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پاوری گرل دنانیر سے موازنے پر زارا نعیم کا ردعمل سامنے آگیا

اداکارہ کی اس تصویرپرمداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ان کے
ایک مداح نے کہا کہ وہ سادی بھی بہت خوبصورت لگ رہی ہیں
جبکہ دوسرے مداح کا کہنا تھاکہ سارا کمال میک اپ کا ہی ہوتا ہے۔
لاہور(شوبز ڈیسک)

تبصرے