Urdu News and Media Website

کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی، کسانوں کو مزید رگڑے کی تیاریاں

زراعت کے فروغ کیلئے ناقص منصوبہ بندیاں،ملک میں کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے بھارت سے کپاس اور یارن درآمد کرنے کی
سمری تیار کرلی لیکن وزرات نیشنل فوڈ سکیورٹی نے تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے اسے
کسانوں کے مفادات کے خلاف قرار دیاہے۔

ذرائع وزارت نیشنل فوڈ کا کہنا ہےکہ بھارت میں سبسڈی کے باعث کپاس کی
پیداواری لاگت کم ہے اور بھارت سے کپاس کی درآمد ملک میں کپاس کی پیداوار
مزید متاثرکرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی، اہم وجہ سامنے آگئی

کپاس کی یکم اپریل سے پہلے کاشت پر پابندی عائد

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے بھارت سےکپاس کی درآمد محدود کرنےکی تجویز دی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس سال پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی کا تخمینہ ہے۔
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)

تبصرے