وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے
وزیراعظم سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے بات کریں۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ
وزیراعظم عمران خان نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتے کو اعتماد کا
ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر صادق سنجرانی کو
چیئرمین سینیٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مطالبہ ہے کہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں
اور اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ ان کی اخلاقی جرات کا ثبوت ہے، ہم اصولوں کی سیاست
کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
سینیٹ الیکشن، اسلام آباد کی سیٹ پر بڑا اپ سیٹ
سینیٹ انتخابات میں حکومت کوجھٹکا اور عمران خان کا بڑا فیصلہ
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارا جو
حصہ تھا وہ ہمیں ملا ہے
ہم کے پی میں اور پاکستان میں سب سے بڑی پارٹی بن گئے ہیں۔
ان کامزید کہنا تھا کہ عمران خان اخلاقیات کی سیاست کرتے ہیں، مفادات کی سیاست نہیں
کرتے، ہم اصولوں پر اور اپوزیشن مفادات پر سیاست کرتے ہیں، یہی اصل فرق ہے۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)