Urdu News and Media Website

حلیمہ سلطان نے اسکول میں داخلہ لے لیا

مشہورِ زمانہ ترک ڈرامہ ’’ارطغرل غازی ‘‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی

تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے دوبارہ اسکول جوائن کر لیا جس کا اعلان

انہوں نے سوشل میڈییا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں اداکارہ نے ترک زبان میں لکھا کہ

’میں نے سائنس پڑھنے کیلئے اسکول میں داخلہ لے لیا ہے۔‘

ترک اداکارہ نے کہا کہ ’ بطور سائنس کی طالبہ آج میرا اسکول میں پہلا دن ہے۔‘
اپنی پسندیدہ اداکارہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو مختلف قیاس آرائیاں
کرنے پر مجبور کردیا ہے کہ آیا ان کی پسندیدہ اداکارہ نے اداکاری چھوڑ کر اپنے تعلیمی
سلسلے کو دوبارہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

’’حلیمہ سلطان‘‘ نے پاکستانیوں کے دل کی بات چرا لی

معروف ترک اداکارہ نے پریانکا کی طبعیت صاف کردی

خیال رہے کہ اسرامعروف ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد
ترکی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں اور پاکستان کے کچھ برینڈز کی
ایمبیسڈر بھی بن چکی ہیں۔
استنبول(ویب ڈیسک)

تبصرے