Urdu News and Media Website

پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے ڈینئل کرسچن نے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کا سب سے مہنگا اوور کروایا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا اور آخری اوورز
تک پشاور زلمی کواپنی گرفت میں رکھا مگر اننگز کے آخری اوور میں ڈینئل کرسچن نے
32 رنز دے کرپی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اوور کروا دیا۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز اسکور کیے اور آخری اوور میں 32 رنزبننے
کا مطلب ہے کہ پشاور زلمی نے اپنی اننگز کے 17 فیصد رنز صرف آخری اوور میں بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرونا وائرس کا پی ایس ایل پر بڑا وار

گگلی کے بعد کرس گیل کا دلچسپ ’شلوار چیلنج‘،ویڈیو وائرل

ڈینئل کرسچن نے آخری اوور میں دو وائیڈ گیندیں کیں اور انہیں نوجوان عماد بٹ نے
مجموعی طور پر 8 گیندوں پر4 چوکے اور 2چھکے لگا کر 32 رنز اسکور کیے۔
کراچی(سپورٹس ڈیسک)

تبصرے