Urdu News and Media Website

لاہور: انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤن کا بڑا کارنامہ

انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤن نے اہم کاروائی کرتے ہوئے
بینک کے باہر نوسر بازی کرکے شہریوں کولوٹنے والاگینگ گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ
افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا۔

پولیس کےمطابق بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے نوسر بازی اور
گن پوائنٹ پر نقدی چھیننے والے گینگ کے 3ملزمان گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سرغنہ محمد اعظم
سمیت ساتھی سفیان اور غلام مرتضیٰ عرف فوجی شامل ہیں۔ملزمان سے ہنڈا کار،
موٹر سائیکل، اڑھائی لاکھ روپے نقدی،10موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوئی ہے۔

بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شہریوں سے ملزمان نوسر بازی کر کے رقم چوری
کر لیتے تھے، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ رقم حاصل کرنے میں
ناکامی پر ملزمان گن پوائنٹ پرزبردستی رقم چھین لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب پولیس میں ہزاروں نئی بھرتیوں کی منظوری، بڑی خوشخبری آگئی

پنجاب پولیس کا افسران کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ملزمان کے خلاف فیصل ٹاؤن سمیت لاہور کے مختلف تھانوں میں 26مقدمات ہیں۔
انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن تیمور ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے
ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے
جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور
کی طرف سے منظم گینگ کی گرفتاری پرفیصل ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔
لاہور(بیوروچیف)

تبصرے