Urdu News and Media Website

انسانیت سے محبت کرنے والی عافیہ علم اور امن کی سفیرہے: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

ملک بھر میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کا 49 واں یوم پیدائش جوش و
خروش سے منایا گیا۔

اس موقع پرڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز نے مختلف انداز میں
تقریبات کا انعقاد کیا۔ کراچی میں واقع ڈاکٹر عافیہ کی رہائش گاہ پر ان کی
والدہ عصمت صدیقی اور ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
تعلق رکھنے والی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے ملاقات کی اور ان سے یکجہتی کا
اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پھولوں
اور جانوروں سے محبت کرنے والی عافیہ نہایت حلیم و بردبار اور رحم دل شخصیت کی
مالک ہے۔اسے پھولوں سے بے حد محبت تھی۔ وہ زخمی جانوروں کو گھر لا کر ان کا
علاج کرایا کرتی تھی۔

امریکہ میں دوران تعلیم اولڈ ہاؤسز میں رہائش پذیرتنہائی کے شکار افراد سے
ملاقات کرکے ان کی دلجوئی کیا کرتی تھی۔وہ ایک باعمل
مسلمان خاتون تھی۔اسے انسانیت سے محبت تھی۔ اس نے تعلیم کے
شعبہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی تاکہ اپنے ہم وطنوں کو تعلیم یافتہ بنا سکے۔
وہ حقیقت میںعلم اور امن کی سفیرہے۔عافیہ پر امریکی فوجیوں پر حملے کا جو نام نہاد
مقدمہ چلایا گیا تھا اس کی سماعت کے دوران اس نے واضح طور پر کہا تھا کہ ”میں
اپنے نام پر کوئی تشدد نہیں چاہتی ہوں“۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی،ہم کیا کرسکتے ہیں؟

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بیٹی کی بے بسی، بڑی خوشخبری ماں کو نہ سنا سکی

انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکٹر عافیہ کا 18واں یوم پیدائش ہے جو قیدتنہائی میں گذر گیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس جہاں کی
کارزویل جیل میں عافیہ قید تنہا ہے،حالیہ برفانی طوفان کے باعث بجلی اور پانی
کی سپلائی فیل ہوجانے کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثرہوا ہے۔ کارزویل جیل
کی ایک خاتون قیدی کو اپنے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر بات کرنے کا موقع ملا تو اس
نے بتایا کہ گویا ہم برف کی قبر میں موت کا انتظار کررہے ہیں ۔ جیل میں ہیٹنگ
سسٹم فیل ہونے کی وجہ سے روزآنہ قیدیوں کی اموات کی اطلاعات موصول ہو رہی
ہیں۔انہوں نے کہا کہ” عافیہ موومنٹ کا مشن صبر کے ساتھ نیکی کے لئے جدوجہد
کرنا اس یقین کے ساتھ ہمارے لئے اللہ کافی ہے“۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اندرون و
بیرون ملک سے ڈاکٹر عافیہ کے یوم پیدائش پر اظہار یکجہتی کرنے والے تمام افراد
کا شکریہ ادا کیا ۔
کراچی ( نیوز نامہ )

تبصرے