Urdu News and Media Website

کرس گیل کے’گگلی چیلنج ‘ پر ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

کراچی(شوبز ڈیسک)پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کے متعارف کردہ ’گگلی چیلنج‘ نے کھلاڑیوں کے بعد فنکاروں کو بھی اپنے سحر میں مبتلا کردیا،ماہرہ خان کی گگلی چیلنج پر ویڈیو وائرل۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کے گگلی چیلنج پر اداکارہ ماہرہ خان نے رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پی ایس ایل کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ماہرہ خان
کو گگلی چیلنج پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گگلی کے بعد کرس گیل کا دلچسپ ’شلوار چیلنج‘،ویڈیو وائرل

کرس گیل کے گگلی چیلنج پر حسن علی کا ردعمل، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ اس سے قبل کرس گیل کے گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ
کے کھلاڑی اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ڈانس کیا،
پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی
جس میں حسن علی کو گگلی چیلنج پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والے پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے
کھلاڑی راشد خان بھی گگلی چیلنج میں حصہ لے چکے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے
شائقین کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔
کراچی(شوبز ڈیسک)

تبصرے