Urdu News and Media Website

سونم کی ساس کی خوبصورتی کے سوشل میڈیا پر چرچے

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی ساس کی خوبصورتی نے مداحوں کر بھی حیران کر کے رکھ دیا،سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے۔

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر اپنی ساس پریا اہوجا کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ان کو سالگرہ کی مبارکبادی ۔

سونم فلموں کے علاوہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور حال ہی میں انہوں نے
اپنی ساس پریا اہوجا کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی ساس کے ساتھ مختلف تقریبات اور مقامات کی تصاویر
انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں اور اس کے ساتھ انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ہے۔

ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں

جبکہ مداح ان کی ساس کی خوبصورتی پر حیران رہ گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonam K Ahuja (@sonamkapoor)

ایک صارف نے سونم کی ساس کو ان کی بڑی بہن قرار دیا جبکہ
کئی نے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیکسی ڈرائیور کی بھارتی اداکارہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت

فواد کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہوں:بالی ووڈ اداکارہ

خیال رہے کہ سونم کپور نے مئی 2018 میں بزنس مین آنند اہوجا سے شادی کی تھی
اور اب خوشگواراذدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔
لندن(شوبز ڈیسک)

 

تبصرے