Urdu News and Media Website

مریم نواز نے حمزہ شہباز کے ساتھ تصویر شیئر کردی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد تصویر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ’شکر الحمد اللہ‘ لکھا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی
صاحبزادی مریم نواز نے حمزہ شہباز کا جیل کے باہر استقبال کیا۔
حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں 20 ماہ سے جیل میں قید تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو رہا کر دیا گیا

این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار
لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے منی لانڈرنگ کیس میں
حمزہ شہباز کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔
اس سے پہلے لاہور کی احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی رہائی کے لیے
ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے تھے۔
لاہور(نیوز نامہ)

تبصرے