Urdu News and Media Website

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو رہا کر دیا گیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور  پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو  ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز  کو تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

اس سے قبل حمزہ شہباز کے ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے

ادریس رفیق اور عدیل خان نے جمع کرائے جن کا عدالتی عملے کی جانب سے جائزہ لیا گیا۔

ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے حمزہ شہباز کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر کتنا خرچہ آیا؟

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ریلی کی شکل میں رہائش گاہ تک لایا جائے گا

اور ان کے استقبال کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں،

لاہور کے 12 مقامات پر حمزہ شہباز کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی  2 ضمانتی مچلکوں

کے عوض رہائی کا حکم دیا تھا۔

لاہور(ویب ڈیسک)

تبصرے