Urdu News and Media Website

گگلی کے بعد کرس گیل کا دلچسپ ’شلوار چیلنج‘،ویڈیو وائرل

پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل کا گگلی چیلنج کے بعد ’شلوار چیلنج‘ ،ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان سُپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرس گیل کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں شلوار میں ازار بند ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں کرس گیل کہتے ہیں کہ مجھے اب ازار بند چیلنج پورا کرنا ہے۔
شلوار چیلنج کو قبول کرنے والے کرس گیل کے مزاحیہ فقروں نے ’شلوار چیلنج‘
کی ویڈیو کو مزید دلچسپ بنادیا تھا جس پر خوب تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کرس گیل کے گگلی چیلنج پر حسن علی کا ردعمل، ویڈیو وائرل

کرس گیل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

ویڈیو میں وہ ازاربند ڈالنے کے ساتھ ساتھ کرس گیل کہتے ہیں کہ یہ کس کی
شلوار ہے جس کی بھی ہوگی یقیناً وہ بہت کھاتا ہوگا، ایسے مزید تبصروں اور چٹکلوں
نے ویڈیو کو مزید دلچسپ بنا دیا۔
کراچی(سپورٹس ڈیسک)

تبصرے