Urdu News and Media Website

کرس گیل کے گگلی چیلنج پر حسن علی کا ردعمل، ویڈیو وائرل

پی ایس ایل 6کے میچز کراچی میں جاری ہیں،اور حال ہی میں کرس گیل نے گگلی چیلنج متعارف کروایا تھا جس پر اب حسن علی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے متعارف کروائے گئے گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی حسن علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ہینڈل کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حسن علی کو گگلی چیلنج پر ڈانس کرتے ہوئے جا سکتا ہے۔

ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ آفیشل ہینڈل کی جانب سے پی ایس ایل شائقین کو بھی
گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کا آفیشل ترانہ "گروو میرا” ریلیز

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے سیزن میں گگلی چیلنج ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کے کھلاڑی کرس گیل نے حال ہی میں متعارف کروایا جس کی ویڈیو ٹوئٹر پر
پی ایس ایل کے آفیشل ہینڈل پر شیئر کی گئی تھی۔
کراچی(سپورٹس ڈیسک)

تبصرے