Urdu News and Media Website

رائل گولڈ بریانی،خوبیاں اور قیمت ہوش اُڑا دے گی

بریانی کا شوقین کون نہیں ہوتا اور ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ اگربریانی کھائی جائے تو سب سے اچھی کھائی جائے،مگر آج ہم آپ کو سونے کی گارنشنگ والی بریانی کے متعلق بتاتے ہیں اور جس کی قیمت آپ کے ہوش اُڑا دے گی۔

کبھی آپ نے آسمانی بریانی کے بارے میں سنا ہے جس پر 23 قیراط کے خوردنی سونے کی گارنشنگ کی گئی ہو؟ نہیں، دراصل صرف یہی اس میں حیرت والی چیز نہیں جو کہ لوگوں کے ذہن کو ماؤف کردے۔ بلکہ یہ رائل گولڈ بریانی دبئی کے بمبئی بورو میں 19 ہزار 707 بھارتی روپے جو کہ تقریباً ایک ہزار امارتی درہم کے مساوی ہے میں ملتی ہے۔

جو کچھ آپ نے اوپر پڑھا وہ بالکل درست ہے۔ یہ بریانی فراہم کرنے والے
ریسٹورنٹ کے انسٹاگرام پیج کے مطابق رائل گولڈبریانی دبئی
کی سب سے مہنگی بریانی ہے۔
اسے صرف سونے کی گارنشنگ نے ہی پرتکلف اور دنیا کی مہنگی ترین بر یانی نہیں بناتی
بلکہ یہ بریانی سونے کی ایک بڑی سی پلیٹ میں پیش کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 12,638 ہیروں والی ناياب انگوٹھی،مگر پہننا کس کےنصيب میں؟

یہ تین مختلف قسم کے چاول سے بنائی جاتی ہے، جس میں کہ بریانی رائس، قیمہ رائس
اور وائٹ اور سیفرون رائس پر مشتمل ہوتی اور اسکا وزن لگ بھگ تین کلو گرام ہوتا ہے۔
چاول پر چھوٹے آلوؤں، ابلے ہوئے انڈوں، منٹ، بھنے ہوئے کاجو، انار دانے اور
فرائیڈ پیاز کی گارنش کی جاتی ہے۔
جس کے بعد اسکے اوپر مختلف قسم کے گرلڈ گوشت جیسے کشمیری دنبے کے سیخ کباب،
پرانی دلی کے دنبے کے چانپ، راجپوت چکن کباب، مغلئی کوفتے اور
ملائی چکن روسٹ ڈالی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کا آن لائن آرڈر، 42ڈیلیوری بوائز کھانا لے کر پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

اسکے علاوہ بڑے خاص قسم کے شاندار ساؤس، کری اور رائتا، نہاری سالن،
جودھپوری سالن، بادامی ساؤس جس پر بادام اور انار دانے کا رائتا
ہوتا ہے پیش کیا جاتا ہے، اور اس بریانی کے پلیٹ کو خوردنی سونے کی
پتیوں سے گارنش کیا جاتا ہے۔
دبئی(ویب ڈیسک)

تبصرے