Urdu News and Media Website

کشمیر سنٹر لاہور کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا

لاہور(نیوزنامہ) کشمیرسنٹرلاہور جموں وکشمیرلبریشن سیل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر بھرپورانداز میں منایاگیا۔
اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔
ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کی بھرپور اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کشمیرسنٹرلاہور کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی کے باہر چیئرنگ کراس پر یکجہتی کیمپ میں دستخطی مہم کاانعقاد عمل میں لایاگیا
جس کے ذریعے سارا دن مختلف مکاتب فکر کے شہریوں نے دستخط کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
علاوہ ازیں کشمیرسنٹرکے زیراہتمام جناح باغ سے پنجاب اسمبلی تک یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقادبھی کیاگیا جس کی قیادت انچارج کشمیرسنٹرسردارساجدمحمود اور علامہ فداء الرحمان حیدری نے کی۔
ریلی میں عام شہری اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

چیئرنگ کراس پر دستخطی مہم میں صدرہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان سیدعاصم ظفر، جنرل سیکرٹری اے ایم شکوری، سینئرنائب امیر پاکستان خاکسار تحریک پروفیسر حکیم عسکری، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورایم ایل اے غلام محی الدین دیوان، صدر مسلم کانفرنس حاجی اقبال قریشی، پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما میاں امجد اقبال،صدر جموں وکشمیرپیپلز پارٹی لاہور سرداراخترجاوید،مسلم لیگ ن کے رہنما عبداللطیف چغتائی، راجہ شیرزمان،جنرل سیکرٹری کشمیرویلفیئرایسوسی ایشن سردارشاکر، جوادلطیف ایڈووکیٹ، سردارفاروق ایڈووکیٹ، انیلا ریاض، زاہدہ لطیف، مرزاصادق جرال، چیف آرگنائزر انسانی حقوق پارٹی راجہ محمداختر، خواجہ سیف الدین، آل کشمیر فورم کے محمدسفیر، راجہ ابرار، قاری مشتاق اوردیگر نے شرکت کی۔

تبصرے