Urdu News and Media Website

یونیسیف اور محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب کے تعاون سے یوتھ ورکشاپ

لاہور(نیوزنامہ) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف اور محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب کے باہمی تعاون سے کورونا وباء اور یوتھ کی شراکت داری کے موضوع پر ایک روزہ یوتھ ورکشاپ کا اہتمام
گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خزانہ گیٹ لاہور میں کیا گیا
ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی بشیر احمد گورائیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
انسانی تاریخ میں کورونا وباء سے بڑی کوئی بیماری نہیں دیکھی گئی جس نے پوری انسانیت کو متاثر کیا ہو
ہمیں اب کورونا کے ساتھ رہنا سیکھ لینا چاہیے

مسٹر ویل برائٹ چیف فیلڈ آفیسر پنجاب یونیسف نے کہا کہ پاکستانی یوتھ اس آفت سے قوم کو نکالنے کے لیے پر عزم ہے۔ خود آگہی کی بدولت آپ دوسروں کی مدد کرنے کے قابل بنتے ہیں

ایجوکیشن آفیسر یونیسف سحر رضا نے کہا کہ ہمارے ملک کی اکثریت آبادی یوتھ پر مشتمل ہے لہذا یوتھ کے ساتھ شراکت داری اچھا موضوع ہے۔ کوشش ہو گی کہ نوجوان اس معاشرے کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے آگے بڑھیں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی غلام احمد آکاش نے کہا کہ ہر بڑے کرائسسز کی طرح کارونا کے بھی بے شمار اثرات ہیں
ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند قوم ہی آفات کا سامنا کر سکتی ہے
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا.

پہلے سیشن کی صدارت کے فرائض مسٹر ویل برائٹ چیف فیلڈ آفیسر یونیسف نے کیے
جبکہ آخری سیشن کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی بشیر احمد ذاہد گورائیہ نے کی
اس موقع پر AEP کے ٹیچرز کو لرنرز کٹ بھی دی گئی
کارونا سے بچاو کے لیے سکولوں کو مفت صابن اور ماسک فراہم کیے گئے.
پروگرام کی نظامت کے فرائض مخدوم اورنگ زیب رامش نے ادا کیے
ورکشاپ میں رجسٹرڈ ممبران کو سرٹیفیکیٹ دینے کی تقریب بھی ہوئی. آخر میں پیک لنچ بھی کروایا گیا
غلام احمد آکاش ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی اور تمام سٹاف نے ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا۔ آئندہ بھی ایسے پروگرام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تبصرے