Urdu News and Media Website

پی ایم ایس کے الیکشن

لاہور(فاروق بودلہ) پی ایم ایس الیکشن 31 جنوری کو مغل اعظم شادی ہال برکت مارکیٹ میں ہونگے۔
پی ایم ایس الیکشن کے لئے 3 مختلف شہروں میں پولنگ اسٹیشنز بنائے جائینگے۔
ملتان راولپنڈی اور لاہور میں ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے۔
پی ایم ایس الیکشن کے 2 گروپوں میں 7، سات ممبران مختلف نشستوں کیلئے الیکشن لڑیں گے۔
ریفارمسٹ گروپ نے پی ایم ایس الیکشن کے لئے مختلف عہدوں پر اپنے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی۔
صدارت کے لیے طارق محمود اعوان، سینئر نائب صدر کے لیے حامد محمود ملہی امیدوار ہیں، جنرل سیکرٹری کی سیٹ کے لیے طارق حسین بھٹی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
انفارمیشن سیکرٹری کے لیے کاشف منظور، جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر منظور احمد امیدوار ہیں، سیکرٹری خزانہ کے لیے اشفاق رسول اور سیکرٹری کوآرڈینیشن کی سیٹ کے لیے ڈاکٹر تمثیل میدان میں ہیں۔

تبصرے