Urdu News and Media Website

امیتابھ بچن نوجوانی کی تصویر شیئر کرکے ماضی میں کھو گئے

بالی ووڈ پر راج کرنے والے لیجنڈری اداکارامیتابھ بچن اپنے انسٹاگرام پر اپنی نوجوانی کی تصویر شیئر کر کے ماضی کی یادوں میں کھو گئے۔

بالی ووڈکے شہنشاہ امیتابھ بچن کو انسٹاگرام پروفائل پر ماضی کی تصاویر شیئر کرنا بہت اچھا لگتا ہے اسی وجہ سے انھوں نے اپنی ایک پرانی نوجوانی کی پسندیدہ تصویر ہفتے کی شب شیئر کی۔

78 سالہ بالی ووڈ لیجنڈ نے اپنی ایک بلیک اینڈ وہائٹ عہد کی تصویر اپنے
پروفائل کی زینت بنائی ہے جو کہ ان کی نوجوانی (سولہ یا سترہ برس کی عمر) کے دور کی ہے۔
انھوں نے عہد شباب کو یاد کرتے ہوئے جو کیپشن تحریر کیا ہے وہ کچھ یوں ہے۔
’’نوجوانی کی معصومیت کو اب ماہ وسال کی پختگی، تجربے اور زندگی کی سختی اور
محنت نے پیچھے چھوڑ دیا ہے‘‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کی سالگرہ پر ایشوریہ کی جانب سے خاص تحفہ

انھوں نے اس پوسٹ پر مزید لکھا،’’نہ جانے کہاں گئے وہ دن‘‘۔
انکے پرستاروں نے انکی اس تصویر اور تحریر پر اپنی پسندیدگی اور
ان سے اپنی محبت کا اظہارکرتے ہوئے کمنٹس کیے ہیں۔
ممبئی(شوبز ڈیسک)

تبصرے