Urdu News and Media Website

6 شکستوں کے باوجود گال گلیڈی ایٹرز کی سیمی فائنل میں انٹری

6شکستوں کے باوجود سیمی فائنل میں انٹری،لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں گال گلیڈی ایٹرز نے اپنے آخری گروپ میچ میں کینڈی ٹسکرز کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ہمبنٹوٹا میں جاری اس ایونٹ کے 19ویں گروپ میچ میں کینڈی ٹسکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 126 رنز بنائے۔

ٹسکرز کی جانب سے کوشل مینڈس نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں گال گلیڈی ایٹرز کے اوپنر گوناتھلاکا نے
صرف 66 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر
اپنی ٹیم کو 9 وکٹوں سے فتح دلوادی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سورماؤں کا خواب ہوا چکنا چور

اس کامیابی کے ساتھ دمبولا وائی کنگز، کولمبو کنگز اور جافنا اسٹالینز
کے بعدگال گلیڈی ایٹرز نے بھی سیمی فائنل کے لیے کو الیفائی کرلیا۔
لنکا پریمیئر لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہونے کے بعد پانچ ٹیموں
کے ایونٹ میں کینڈی ٹسکرز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
ہمبنٹوٹا(سپورٹس ڈیسک)

تبصرے