امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے ایک اور عرب ملک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرادیے۔
متحدہ عرب امارات ، بحرین اور سوڈان کے بعد ایک اور عرب ملک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا معاہدہ کرلیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بار بھی یہ اعلان خود ٹوئٹر پر کیا اور
بتایا کہ افریقی عرب ملک مراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی
مکمل بحالی پر آمادگی ظاہر کردی ہے ۔
امریکی صدر نے اسے تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ
یہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے انتہائی اہم ہے۔
Another HISTORIC breakthrough today! Our two GREAT friends Israel and the Kingdom of Morocco have agreed to full diplomatic relations – a massive breakthrough for peace in the Middle East!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 10, 2020
اس ڈیل کے بدلے امریکا نے مراکش کے مغربی صحارا کے خطے پر
دعوے کو تسلیم کرلیا ہے جہاں علیحدگی پسند مسلح گروہ الجزائر کی مدد کے ساتھ
علیحدہ ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کررہا ہے۔
ٹرمپ نے مراکش کے بادشاہ محمد ششم کے ساتھ ٹیلی فون کال پر
معاہدے کو حتمی شکل دی۔ معاہدے کے تحت مراکش اسرائیل کے
ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرے گا اور سرکاری سطح پر رابطے بحال
کرے گا۔ اس کے علاوہ اسرائیل کو فضائی حدود کے استعمال اور
تمام اسرائیلیوں کو پروازوں پر آنے جانے کی اجازت دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 70سال میں پہلی خاتون کو سزائے موت دینے کا فیصلہ
واضح رہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد
اب 6 ہوگئی ہے، اس سے قبل 1979 میں مصر اور اردن 1994 میں
اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں بحرین، متحدہ عرب امارات اور
سوڈان بھی اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں۔
واشنگٹن(ویب ڈیسک)