Urdu News and Media Website

بھارتی سورماؤں کا خواب ہوا چکنا چور

آسٹریلیا نے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 12 رنز سے شکست دے کر بھارتی سورماؤں کا وائٹ واش کا خواب چکنا چور کردیا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا۔

پچھلے میچ میں ڈرامائی انداز میں رن آؤٹ ہونے والے میتھیو ویڈ نے
ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کے لیے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں
انھوں نے 7 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔
بڑے ہدف کیلئے ویڈ کا ساتھ گلین میکسویل نے دیا جنھوں نے
3 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگا کر 54 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر 2 جبکہ شردل ٹھاکر اور
تھنگاراسو ناتاراجن ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی آسٹریلیا،بھارت سیریز کے دوران وطن واپسی، وجہ سامنے آگئی

ہدف کے تعاقب میں صفر پر ہی بھارتی ٹیم کے ایل راہول
جیسے منجھے ہوئے بیٹسمین سے محروم ہوگئی، تاہم ایسے میں ویرات کوہلی
اپنا تجربہ بروئے کار لائے اور 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
کپتان ویرات کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا
اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 174 رنز ہی بناسکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سویپسن نے تین جبکہ گلین میکسویل،
شان ایبٹ، اینڈریو ٹائے اور ایڈم زیمپا نے ایک ایک وکٹ لی۔
شاندار بولنگ پرفارمنس پر آسٹریلیا کے مچل سویپسن کو میچ کا
جبکہ ہاردیک پانڈیا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)

تبصرے