Urdu News and Media Website

مودی سرکار نے کسانوں کی ایسی چیز چرانا شروع کردی،جان کر حیران رہ جائیں گے

بھارت میں ان دنوں جاری کسانوں کے احتجاج نے پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کی ہوئی ہے۔

اب احتجاج کے دوران ایک خاتون نے مودی حکومت پر سینڈل چوری کا الزام لگا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کے احتجاج کے دوران

ایک خاتون نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ احتجاج کے مقام سے ان کے سینڈل چرالیے گئے۔

تاکہ انھیں احتجاج سے روکا جاسکے۔
خاتون کے اس الزام پر مبنی ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہوا ہے،
جس میں خاتون الزام عائد کررہی ہیں کہ مودی حکومت اس چوری
کی ذمہ دار ہے، اس نے حکام پر زور دیا کہ وہ اسکے سینڈل واپس کردے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ زرعی قوانین، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کا گھیراؤ

اس ویڈیو میں خاتون نے اپنا تعارف ٹھاکر گیتا بھٹی کے نام سے کرایا
جو کہ ایک کسان تنظیم کے سنگ خواتین ونگ کی سربراہ ہیں،
اس نے دعویٰ کیا کہ پولیس اور حکومت نے ان کے سینڈلز غائب
کرائے ہیں تاکہ انھیں احتجاج سے روکا جاسکے۔
اس ویڈیو میں انکے ارد گرد دیگر احتجاجی خواتین بیٹھی ہوئی ہیں،
جبکہ سوشل میڈیا پر اسکا ردعمل بھی آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ
گیتا بھٹی کا سینڈل واپس کرو۔
نئی دہلی(ویب ڈیسک)

تبصرے