Urdu News and Media Website

Infinix کا NOTE 8 سیریز کیلئے بینک الفلاح کے ساتھ پارٹنرشپ میں توسیع کا اعلان

گزشتہ پارٹنر شپ کی کامیابی کے بعد Infinix نے اپنے صارفین کو نئے متعارف کردہNOTE 8 سیریزآسان اقساط پر فراہمی کیلئے بینک الفلاح کے ساتھ اپنے اشتراک میں توسیع کردی ہے۔

Infinix اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فون تک ہر شخص کی رسائی آسان بنانے کیلئے اضافی سہولتیں پیش کررہا ہے۔

دونوں ادارے آج سے ایک اور موبائل ہفتہ منانے کا اعلان کرتے ہیں

جس کے دوران میںصارفین "مشہورعام” NOTE 8 اور 8i کی اقساط کے پلان کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
اس ہفتے میں اقساط پرموبائل حاصل کرنے کے بڑے فائدوں میں 0% مارک اپ ،
بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ محفوظ ادائیگی اور 100%اوریجنل پروڈکٹس
کا حصول شامل ہے۔صارفین اقساط کے پلان کے بارے میں مزید جاننے کیلئے الفا مال
کی آفیشیل ویب سائٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔نیا متعارف کردہ اسمارٹ فونNOTE 8اپنے
الٹرا اسپیڈی G80 پروسیسر اور بے مثال 64 MP کیمرے کی بدولت پہلے ہی
شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Infinix Note 8 A Master Piece Of Year 2020 Is Available Across Pakistan

اس موقعے پر Infinix پاکستان کے CEO جو ہو( Mr. Joe Hu)نے
اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،” Infinix کا بنیادی وژن ہمیشہ جدید ترین ٹیکنالوجیز کو
زیادہ آسانی کے ساتھ اپنے صارفین تک پہنچانا ہے ۔اس اشتراک میں توسیع سے Infinix اور
بینک الفلاح طویل المدت win-win تعلقات کوآئندہ مضبوط تر بنانے کی امید رکھتے ہیں۔”

Infinix پہلے ہی اپنے عالمی اور مقامی صارفین کیلئے سب سے زیادہ فیشن ایبل، بجٹ دوست اور
اعلیٰ معیار کے فونزپیش کرکے ایک بڑا سنگ میل طے کرچکاہے۔
لاہور(نیوز نامہ)

تبصرے