Urdu News and Media Website

خاص درجہ حرارت پر چلنے والی تیز رفتار ٹرین متعارف

چین نے ٹرین سازی میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ،خاص درجہ حرارت پر چلنے والی تیز رفتارٹرین متعارف کروا دی۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کی ٹرین ساز کمپنی سی آر آر سی ٹانگ شان کمپنی لمیٹڈ نے حال ہی میں ایک نئی قسم کی تیز رفتار ٹرین تیار کی ہے جو مختلف ریل سسٹمز پر تیز رفتاری کے ساتھ چل سکتی ہے۔

یہ ٹرین چار سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے اور اس کو
بین الاقوامی روٹس پر ریل کے مختلف سسٹمز کے مطابق تیار
کیا گیا ہے، جس سے ریل کا بین الاقوامی سفر زیادہ آسان ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائز میں انتہائی چھوٹا مگر طاقتور ترین سولر پاور بینک

درجہ حرارت کے حوالے سےکمپنی کا کہنا ہے کہ ٹر ین منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ
اور 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان درجہ حرارت میں چل سکتی ہے۔
بیجنگ(ویب ڈیسک)

تبصرے