Urdu News and Media Website

آن لائن کلاسز کیلئے بیٹی کو موبائل فون دینا باپ کیلئے وبال جان بن گیا

لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز کیلئے بیٹی کو سمارٹ فون دینا باپ کو مہنگا پڑ گیا

بیٹی نے باپ کے افیئرز کی ویڈیو والدہ کو دکھا دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں اس وقت لاک ڈاؤن کے باعث اسکول بند ہیں

اس دوران طلبہ و طالبات کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ایسے میں مانڈیا شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیٹی کو
آن لائن کلاس لینے کے لیے اپنا موبائل فون دے دیا۔
اس شخص کے لیے یہ فون اپنی بیٹی کو پڑھنے کے لیے دینا اس کے لیے
اس وقت وبال بن گیا جب بیٹی نے فون میں والد کے دوسری خاتون کے
ساتھ افیئر کی ویڈیوز تلاش کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی سے جھگڑا،شوہر سینکڑوں کلومیٹر پیدل چل پڑا

بات یہیں ختم نہیں ہوئی، بلکہ اس بچی نے ان ویڈیوز کو اپنی والدہ کو بھی دکھا دیا۔
اب اس خاتون نے پولیس اسٹیشن اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی
این جی اوز کا دوازہ کھٹکھٹایا اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر کو سزا ملے۔
دوسری جانب پولیس اور مقامی این جی اوز یہ معاملہ سلجھانے کی کوششوں میں لگے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کی شادی 18 سال قبل ہوگئی تھی اور
تقریباً 15 سے 17 سال کی عمر کی اس کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔
مانڈیا (ویب ڈیسک)

تبصرے