Urdu News and Media Website

13 دسمبر کا لاہور جلسہ روکنے کیلئے حکومت کا انوکھا اقدام

پی ڈی ایم 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہے اور اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور دوسری جانب حکومت نے بھی جلسہ روکنے کی ’ حکمت عملی ‘ پر عملدرآمد شروع کر دیاہے ۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ مینار پاکستان کے گراونڈز میں پانی لگایا جارہاہے جسے اپوزیشن کی جانب سے 13 دسمبر کا لاہور جلسہ روکنے کیلئے حکومت کی کوشش قرار دیاجارہاہے ۔

اور اس کے ساتھ ساتھ مریم نواز نے بھی یہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے
شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ہے،جس میں ان کا کہناتھا کہ
’’حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور جان نکل چکی ہے۔ یہ نا صرف
تابعدار خان کا خوف ہے بلکہ حکومت ختم ہونے کا یقین ہے۔
وہ جانتا ہے وہ جا رہا ہے۔ انشاءاللہ جلسہ بھی ہو گا اور حکومت گھر
بھی جائے گی۔ باقی انتظار کیجیے !۔“

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو گھر بھیجنے کی ذمہ داری کس پر آگئی،مریم نواز نے بتا دیا

خیال رہے کہ مریم نوازشریف نے اپنے ایک خطاب میں گفتگو کرتے ہوئے
کہاتھا کہ ”عمران خان کا نام آج سے تابعدار خان صاحب رکھ دینا چاہیے “ ۔
لاہور (ویب ڈیسک )

تبصرے