Urdu News and Media Website

12,638 ہیروں والی ناياب انگوٹھی،مگر پہننا کس کےنصيب میں؟

ہیرے کس کو پسند نہیں ہوتے،اور جب بات آجائے ایک ہی ساتھ بہت سارے ہیروں کی اور سب کو ساتھ پہننے کی ہر استطاعت والا شخص ان کو خریدنے کی کوشش کرے گا۔جی ہاں ايک بھارتی جيولری ڈيزائنر نے 12,638 ہيروں والی ايک انگوٹھی تیار کی ہے۔ مگر ہزاروں ممکنہ خريداروں کے باوجود يہ انگوٹھی فی الحال کسی کو پہننا نصيب نہيں ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت ميں ايک مقامی جيولر نے 12,638 ہیروں پر مشتمل منفرد انگوٹھی بنائی ہے، جس کے بارے ميں ‘گينیس بک آف ورلڈ ريکارڈز‘ ميں بھی لکھا گيا ہے۔

یہ انگوٹھی کافی وزنی اثاثہ ہے کیونکہ اس کا وزن 165 گرام يا 5.8 اونس ہے
اور اس ميں کُل 12,638 ہيرے لگے ہوئے ہيں،
جو بظاہر ایک ناقابل یقین بات لگتی ہے۔
دیکھنے میں کسی پھول جیسی اس انگوٹھی کو انگريزی ميں
The Marigold – The Ring of Prosperity کا نام
دیا گیا ہے۔ میری گولڈ ايک پھول کا نام ہے جبکہ انگوٹھی کے نام کے
باقی حصے کا مطلب ’خوشحالی کی انگوٹھی‘ ہے۔

اس منفرد انگوٹھی کو بنانے والے جيولر ہرشت بنسل کا کہنا ہے کہ يہ انگوٹھی
پہننے ميں آرام دہ ہے اور اسے روزمرہ زندگی ميں پہننا بھی ممکن ہے۔
جيولری ڈيزائنر ہرشت بنسل کا کہنا ہے کہ يہ انوکھا کام در اصل ان کا
ايک خواب تھا۔

بنسل نے بتايا کہ انہيں ایسی انگوٹھی بنانے کا خيال دو سال پہلے اس وقت آيا،
جب وہ مغربیبھارت کے شہر سورت ميں جيولری ڈيزائننگ کی
تربيت حاصل کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کا آن لائن آرڈر، 42ڈیلیوری بوائز کھانا لے کر پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی سطح پر جس انگوٹھی میں سب سے زيادہ ہيرے
لگائے گئے تھے، وہ بھی بھارت ہی ميں تيار کی گئی تھی۔
اس انگوٹھی میں 7,801 چھوٹے چھوٹے ہيرے جڑے گئے تھے۔
نئی دہلی(ویب ڈیسک)

تبصرے