Urdu News and Media Website

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سرعام گولی مار دی گئی

شمالی کوریا میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شہری کو سر عام گولی مار دی گئی۔

ریڈیو فری ایشیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا میں ایک 50 سالہ شہری کو
کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سر عام گولی مار کر سزائے موت دے دی گئی۔

اس سزا کا مقصد لوگوں میں کورونا کے حوالے سے خوف پیدا کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی سرحد پر رہنے والے لوگ سمگلنگ کرتے رہتے ہیں
لیکن کرونا کی وجہ سے اس پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
فائرنگ سکواڈ کا نشانہ بننے والا شہری پابندی کے باوجود چین میں سمگلنگ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کروناوائرس کی دوسری لہر۔۔۔ ڈھانے لگی قہر

حکومت نے چینی سرحد پر تعینات فوجی اہلکاروں کو بھی ہدایت کر رکھی ہے کہ
چین جانے والے یا وہاں سے آنے والے لوگوں کو فوری گولی مار دی جائے۔
شمالی کورین حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کے ملک میں اب تک کرونا کا ایک بھی
کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ چین نے شمالی کوریا
کے حکمران خاندان اور اہم عہدیداروں میں کرونا ویکسین تقسیم کی ہے۔
پیانگ یانگ (ویب ڈیسک)

تبصرے