Urdu News and Media Website

یمن کے نیوز اینکر کو اپنے ہی بھائی کی موت کی خبر پڑھنی پڑ گئی

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک یمنی نیوز اینکر کو اپنے ہی بھائی کی موت کی خبر پڑھنی پڑ گئی جس پر اس کی ایسی حالت ہوئی کہ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سہیل ٹی وی کے نیوزاینکر محمد الظبیانی کا بھائی ملٹری پولیس کیمپ پر ہونے والی سعودی اتحاد کی فضائی بمباری میں جاں بحق ہوا تھا۔ یہ کیمپ دارالحکومت صنعاءمیں حوثی باغیوں کے زیرانتظام چل رہا تھا۔
جب یہ خبر آئی تو محمد کی آواز بھرا گئی لیکن وہ ایک لمحے کے لیے رکا، خود کو سنبھالا اور پھر خبر پڑھنی شروع کر دی، تاہم خود کو سنبھالنے کے باوجود اس کی آواز بار بار ٹوٹتی اور لڑکھڑاتی رہی۔ اس نے خبر میں بتایا کہ ”28سالہ امین دیگر درجنوں افراد کے ساتھ صنعاءکے پولیس کیمپ میں یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا جس پر بمباری ہوئی اور ان میں سے اکثر جاں بحق ہو گئے۔

تبصرے