Urdu News and Media Website

زینڈیا نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

امریکی ڈرامہ سیریز ’یوفوریا‘ میں شاندار اداکاری دکھانے والی زینڈیا نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا،زینڈیابین الاقوامی ایمی ایوارڈ جیتنے والی سب سے کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں۔

ایمی ایوارڈ کو امریکا میں ٹیلی ویژن کی دنیا کا سب سے معتبر ترین ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے اور اس بار 72ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز کی خاص بات نوجوان اداکارہ زینڈیا کا ایوارڈ جیتنا تھا۔

اس بار ایمی ایوارڈز میں جہاں ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے
دیگر ستاروں نے مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز اپنے نام کیے وہیں
24 سالہ زینڈیا نے بھی ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی۔

یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں اہم پیشرفت

صرف 24 سال کی عمر میں مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے والی زینڈیا
نے ناصرف کم عمر اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا بلکہ وہ ایمی ایوارڈز
جیتنے والی دوسری سیاہ فام اداکارہ بھی ہیں۔

خیال رہے کہ بہترین اداکارہ کے طور پر زینڈیا کے علاوہ نامور اداکارہ جینیفر اینسٹن،
اولیویا کولمن اور لورا لنی کو بھی نامزد کیا گیا تھا تاہم ایوارڈ نوجوان اداکارہ کے حصے میں آیا۔
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.