Urdu News and Media Website

ٹیکنوموبائل کی جانب سے پاکستان میں Spark 6 لانچ

ُپاکستانی موبائل مارکیٹ کے نامور موبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کی جانب سے سپارک سیریز کا ایک اور جدیداسمارٹ فون Spark 6 متعارف کرادیاگیا ہے۔

Spark 6کا باقاعدہ لانچ 21ستمبر کو پاکستان کے مشہور ٹی وی چینل بول کے مقبول ترین شوـ "گیم شو ایسے چلے گا” میں کیا گیا۔
جس کی میزبانی پاکستان کے بہترین اداکار ” دانش تیمور” کرتے ہیں۔Spark 6 کے لانچ کے ساتھ ہی ٹیکنوموبائل کے تعاو ن
سے بننے والی ایکشن فلمReal Hero کو بھی پریمئیرکیا گیا۔

Real Hero Ali Zafar

یہ بھی پڑھیں: سائز میں انتہائی چھوٹا مگر طاقتور ترین سولر پاور بینک

ایکشن فلمReal Heroمیں مرکزی کردار علی ظفر نے ادا کیا۔ یاد رہے کہ، ٹیکنوموبائل کی جانب سے
علی ظفر کو Spark 6 کے لئے برانڈ امبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا تھا۔ صارفین کی جانب سے ٹیکنوموبائل
کی اس ایکشن فلم کو خوب سراہا گیا۔ اورسوشل میڈیاپر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔
سپارک سیریز کے اس اسمارٹ فون کو 6جدیداپ گریڈز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

Tecno Spark 6park
جس میں 16 MP Al Quad Camera ،8 MP Al کا سیلفی کیمرہ،6.8” کی بڑی سکرین،
اور تیز ترین گیمنگ پروسیسر G70 اور 2K Skin Adjust کے ساتھ ساتھ 4+64 کی سٹوریج بھی شامل ہے۔
تمام آن لائن اور آف لائن مارکیٹ میں Spark 6 20,599 روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔
لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.