Urdu News and Media Website

سائز میں انتہائی چھوٹا مگر طاقتور ترین سولر پاور بینک

اسمارٹ فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،دنیا کا سب سے چھوٹا اور طاقتور سولر پاور بینک تیار کر لیا گیا۔\

دنیا کے اس سب سے چھوٹے سولر پاور بینک کو ’’ سن سلائس‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔مگر آپ اس کی چھوٹی جسامت پر مت جائیں،یہ چھوٹی جسامت کے باوجود تمام روایتی شمسی چارجر کے مقابلے میں تین گنا تیزرفتار اور مؤثر ہے۔ اوراس کی بدولت اسمارٹ فون تین گھنٹے میں چارج کیا جاسکتا ہے۔

اس طرح کسی بجلی کے بغیر جب چاہیں اور جہاں چاہیں اسمارٹ فون کو چارج کرسکتے ہیں۔
بجلی سے دور رہنے والے مزدور، سیاح اور کیمپنگ کے شوقین ہر جگہ اپنا فون چارج کرسکتے ہیں
اور سفر کے دوران بھی دنیا سےرابطے میں رہ سکتے ہیں۔

اس وقت دنیا میں ہر شخص اوسطاً کسی نہ کسی دستی فون یا آلے سے جڑا ہے اور
فی زمانہ ایک اوسط شخص پاس ایک سے زائد آلات بھی ہیں۔ سولر چارجر بینک
میں 2.4 ایمپیئر بیٹری نصب ہے۔ اس طرح اتنی جسامت میں اس سے
زیادہ بہترین شمسی پاور بینک شاید کوئی اور نہ ہوگا۔ یہ سولر چارجر تہہ در تہہ
کھل کر ایک پٹے کی صورت اختیار کرلیتا ہے جس کے اندر لچکدار سولر پینل
کھلتے چلے جاتے ہیں۔

SunSlice Sollar Powerbank

اس پر نصب سولر پینل چار واٹ کے ہیں۔ بیٹری کی گنجائش 4000 ایم اے ایچ ہے۔
اس کا مجموعی وزن 220 گرام ہے اور ہر طرح کی کیبل فراہم کی جارہی ہے۔
’’سن سلائس‘‘ کےگو پرو، آئی فون، اینڈروئڈ فون، جی پی ایس آلات اور
چھوٹے دستی آلات چارج کر نے کیلئے مختلف تجربات کیے گئےاور
ان کے بہترین نتائج برآمد ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے تصاویر اور ویڈیوز کیلئے ڈیفالٹ بیک اپ کی سہولت معطل کردی

ایک اوراہم بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر واٹر پروف اور ماحول دوست ہے۔
سن سلائس کی قیمت 99 یورو ہے لیکن پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر
اسے 65 ڈالر میں خریدا جاسکتا ہے۔
بیلجیئم(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.