Urdu News and Media Website

لاہور کی صفائی:البیراک کی جانب سے 200 اضافی ویسٹ کنٹینرز کی تقسیم

لاہور(نیوزنامہ) شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے البیراک کی جانب سے جمعہ کے روز اضافی100کنٹینرز فیلڈ میں فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ اضافی ویسٹ کنٹینرزکی تقسیم کا سلسلہ ایک ماہ قبل شروع کیا گیا تھا جس کے مطابق سندر داس ر وڈ،زمان پارک، مال روڈ، لٹن روڈ، علامہ اقبال روڈ، ایجرٹن روڈ اور مکہ کالونی میں 100 کنٹینرزرکھے جا چکے ہیں۔ جمعہ کے روز مہیا کئے گئے 100 اضافی کنٹینرز شالیمار ٹاؤن، راوی ٹاؤن اور چائنہ سکیم کے علاقوں میں رکھے گئے ہیں۔ اضافی وسائل کی فراہمی کا مقصد نظامِ صفائی کو مزید تقویت دینا اور کوڑا دانوں کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر البیراک چارے اوزل کا کہنا تھا کہ شہری اپنا جمع شدہ کچرا نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں نہ کہ سڑکوں اور کھلے پلاٹوں،شاہراہوں اور گلیوں میں پھینکنے سے گریز کریں۔ اس موقع پر البیراک اعلی انتظامیہ کی جانب سے صاف ستھرے لاہور کے حصول کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لانے کے عزم کابھی اظہار کیاگیا۔ تقریب کے دوران البیراک ا سسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، مدثر جاوید اور شہزاد احمد بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ البیراک کمپنی وقتاً فوقتاً لاہور شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں صفائی صورتحال کے پیشِ نظر نئے ویسٹ کنٹینرز کی فراہمی کو یقینی بناتی رہتی ہے جبکہ کنٹینرزکی پینٹنگ اور مرمت کا کام بھی باقاعدگی سے جاری رہتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.