Urdu News and Media Website

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں اہم پیشرفت

معروف بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے متعلق اہم پیشرفت، اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو گرفتار کرلیا گیا۔

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس میں گتھیاں الجھتی جارہی ہیں
اور ایک کے بعد ایک انکشافات سامنے آرہے ہیں۔
اداکار کی موت کی تحقیقات میں ان کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی،
ان کے خاندان اور دیگر دوستوں سے مسلسل پوچھ گچھ کی جارہی تھیں
اور اسی دوران بھارتی تفتیشی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)
کی تحقیقات میں منشیات کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا جس کے بعد تفتیش
میں نارکوٹکس کنٹرول بورڈ (این سی بی) بھی شامل ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی ٹک ٹاک اسٹار نے خودکشی کر لی

این سی بی نے اداکارہ کو ممنوعہ منشیات کی خریداری اور استعمال کے معاملے
کی تحقیقات کے لیے تیسری بار آج پھر طلب کیا تھا جہاں انہیں باضابطہ طور
پر گرفتار کرلیا گیا، اداکارہ پر منشیات کی خریداری اور
فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی کے پاس ریا کے خلاف
کافی شواہد موجود ہیں اور گرفتاری کے بعد اداکارہ کا
میڈیکل اور کورونا ٹیسٹ کرایا گیا۔

جس کے بعد اداکارہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا

جہاں ان کی درخواست ضمانت منسوخ ہونے کے بعد
اداکارہ کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسی معاملے میں اداکارہ کے بھائی شیوک چکرورتی،
سشانت کے منیجر سیموئیل مرنڈا اور گھریلو ملازم دپیش ساونت
پہلے ہی گرفتار ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 14 جون کو 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت
ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے ۔
جس کے بعد سشانت گھر والوں نے ان کی دوست ریا چکرورتی کو سشانت
کی خودکشی کی وجہ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف بہار میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا
جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا۔
سشانت کے گھر والوں نے ریا چکرورتی پر الزام لگایا ہے کہ
انہوں نے سشانت سے پیسے کیلئے تعلقات قائم کیے،
اسے نشے کا عادی بنایا ، اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا اور
ایسے حالات کا شکار کردیا کہ وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگیا۔
ممبئی(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.