Urdu News and Media Website

پاکستان پر ایمرجنگ نیشنز کپ کی میزبانی چھیننے کا خطرہ منڈلانے لگا

ڈھاکہ،دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کر کٹ بورڈ کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے بنگلہ دیشی کر کٹ بورڈ نے بھی پاکستان میں شیڈول ایمرجنگ نیشنز کپ کی میزبانی پر سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ایشین کر کٹ کونسل کے ہونے والے اجلاس میں بھارت کے ساتھ بنگلادیش کا بھی کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا تاہم دبئی میں اے سی سی اجلاس کے دوران بھارتی اور بنگلہ دیشی بورڈ دونوں نے واضح کیا کہ کئی ٹیموں کی طرف سے سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیے جانے کے بعد پاکستان ایونٹ کی میزبانی نہیں کرسکتا،اس لیے متبادل وینیو کا فیصلہ کیا جائے۔بی سی سی آئی کا سب سے بڑا اعتراض تھا کہ موجودہ سیاسی حالات میں بھارتی ٹیم پاکستان میں کسی بھی مقام پر کھیلنے کیلئے نہیں بھجوائی جا سکتی،اس لیے میزبان ملک کا فیصلہ کرنے سے قبل مشاورت کی جانا چاہیے تھی۔18دسمبر کو دبئی میں ہونے والے اے سی سی اجلاس میں بی سی سی حکام نے یہ سوال اٹھایا کہ لاہور میں ہونے والی جس میٹنگ میں میزبان ملک کا فیصلہ ہوااس میں بھارت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا،ہم ایونٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں لیکن اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھجوا سکتے۔یاد رہے کہ ابھی تک صرف سری لنکا نے ایمرجنگ نیشنز کپ میں اپنی ٹیم بھجوانے کی حامی بھری ہے،اب معلوم ہوا ہے کہ بنگلہ دیش نے بھی بھارت کی ہمنوائی کرتے ہوئے سیکیورٹی کو جواز بناکر پاکستان میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کی مخالفت کردی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.