Urdu News and Media Website

شناختی کارڈ کے13ہندسوں سے متعلق دلچسپ معلومات

قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہےمگر بہت ہی کم لو گ شناختی کارڈ نمبر کی ٹیکنالوجی اوراس کے شناخت کے خودکار نظام سے واقف ہوں گے۔

اگرچہ آپ سب لوگ تقریبا روز اپنا شناختی کارڈ دیکھتے هونگے،لیکن آج تک آپ کو اس پر لکھے13ہندسو ں کے کوڈ کا مطلب کسی نے نہیں بتایا ہو گا۔

آیئے آپ کو آپ کے شناختی کارڈ نمبر کے متعلق معلومات فراهم کرتے ہیں۔
شناختی کارڈ نمبر کےشروع کے پہلے پانچ نمبرهم مثال کے طور پرایک شناختی کارڈ نمبر لکھتے هیں12101-**-
اس میں سب سے پہلے آنے والا پہلا نمبریعنی 1جو کہ
صوبے کی نشاندہی کرتاہےیعنی جن لوگوں کے
شناختی کارڈز کے نمبر 1 سے شروع ہوتے ہیں،
وہ لوگ صوبه خیبر پختون خواہ کے رہائشی ہیں۔

اسی طرح اگر آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر 2 سے شروع
ہو رہا ہے،تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں۔اسی طرح پنجاب
کیلئے 3سندھ کیلئے 4بلوچستان کیلئے 5اسلام آباد کیلئے
6گلگت بلتستان کیلئے7آزادکشمیر کیلئے8اس پانچ ہندسوں
کے کوڈ میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہ آپ کے ڈویژن
کو ظاہر کرتاہے۔مثال کے طور پراوپر دئیے گئے
کوڈ میںدوسرے نمبر پر 2 کا ہندسہ ہے،
جوڈیره اسمعیل خان ڈویژن کو ظاہر کرتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’میں تمہیں مار ڈالوں گی‘‘ ،ثانیہ مرزا نے بابر اعظم سے ایسا کیوں کہا؟

جبکہ باقی تین ہندسےآپ کے متعلقه ضلع،اس ضلع کی
متعلقه تحصیل،اور یونین کونسل نمبرکو ظاہر کرتے ہیں۔
درمیان میں لکھا ہوا7 نمبر پر مشتمل کوڈ**-1234567-یه
درمیانہ کوڈآپ کے خاندان نمبر کو ظاہر کرتاہے۔
هر خاندان کے تمام افرادجو ایک دوسرے سے خونی رشتوں کے
تحت جڑے هوتے هیں،ان سب افراد کا باهمی تعلق کا تعین
اسی درمیانے کوڈ سے هوتا هے۔
اسی کوڈ کے ذریعےکمپیوٹرائزڈ شجره یعنی Family Tree تشکیل
پاتا هے۔آخر میں – کے بعد آنے والا نمبر**-**-1یه
آخری هندسه آپ کی جنس کو ظاہر کرتا ہےمردوں کیلئےیہ
نمبر ہمیشہ طاق میں ہو گا۔مثال کے طور پر1,3,5,7,9اور
خواتین کیلئےیہ نمبر جفت میں ہوگا،مثال کے طور پر2,4,6,8اس
طرح نادرا کے خودکار نظام کے تحت هم سب کاقومی شنا ختی کارڈ نمبر
وجود میں آتا هے..!!
لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.