Urdu News and Media Website

اداکارہ سائرہ یوسف نے ہالی ووڈ سے آئی آفر کیوں ٹھکرائی؟

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف نےہالی ووڈ سے آئی آفر ٹھکرانے کی وجہ بتا دی۔

اداکارہ سائرہ یوسف نے بولڈ سین فلمانے سے انکار کرتے ہوئے ہالی ووڈ سے آئی آفر ٹھکرادی ۔

تفصیلات کے مطابق سائرہ یوسف نے پاکستان کے معروف 

ڈیزائنر ایچ ایس وائے کے ٹاک شو ’ ٹونائٹ ود ایچ ایس وائے‘

 میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے دلچسپ موضوعات پر بات کی

 اور خود سے متعلق بہت سی ایسی باتیں بتائیں جو انہوں نے

 پہلے کبھی کسی شو میں نہیں شیئر کی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نےایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں

انٹرویو کے دوران ایچ ایس وائے نے سائرہ یوسف سے سوال کیا 

 کہ کیا واقعے میں اُنہیں ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کوئی آفر ہوئی تھی

 اور آپ نے انکار کردیا ؟

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Love the way she speaks ♥️✨ – – – #lolly_worlld #Lollywood #syrayousuf

A post shared by LOLLY_WORLLD 🌸 (@lolly_worlld) on

جس کے جواب میں 32 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ

 ’ اُنہیں ہالی ووڈ کی ایک فلم کی آفر آئی تھی ، اسکرپٹ ملنے پر 

اُنہیں معلوم ہوا کے اُن کا کردار بولڈ ہے ، 

اس لیے اُنہیں یہ آفر ٹھکرانی پڑی ۔‘

انہوں نے مزید کہا ’ اُنہیں ایسا لگتا ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے

 کہ کوئی کردار ادا کرنے کے لیے بولڈ ہونا لازمی ہے۔‘

کراچی(شوبز ڈیسک)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.