Urdu News and Media Website

نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےسابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ویڈیو اسکینڈل میں ملازمت سے برطرف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

انتظامی کمیٹی نے ویڈیواسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے پر
احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ملازمت
سے برطرف کردیا۔

ویڈیواسکینڈل کیا تھا؟

گزشتہ برس مریم نواز نے لاہور میں پارٹی کی سینیئر قیادت
کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی تھی۔ جس میں ارشد ملک اور
نوازشریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ کی خفیہ کیمرے
سے بنائی گئی ایک مبینہ ویڈیو دکھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو اسکینڈل، جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹادیا گیا

ویڈیو میں ارشد ملک کو یہ کہتے ہوئے سنایا گیا کہ
’’ نواز شریف کو سزا سناکر میرا ضمیر ملامت کررہا ہے
اور ڈراؤنے خواب آتے ہیں‘‘۔ جج نے ناصر بٹ کو کہا کہ
نواز شریف پر نہ کوئی الزام نہ ہی کوئی ثبوت ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد جج ارشد ملک کے خلاف تحقیقات
کیلئے کیس وزارت قانون کو بھیج دیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ
نے ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا تھا اور ان کے خلاف
محکمانہ کارروائی کی سفارش بھی کی تھی۔

ارشد ملک کون ہیں؟

ارشد ملک نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس
میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی
جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں انہیں باعزت بری کیا گیا تھا۔
لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.