Urdu News and Media Website

گوگل نے تصاویر اور ویڈیوز کیلئے ڈیفالٹ بیک اپ کی سہولت معطل کردی

گوگل نےاپنے صارفین کیلئے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے اپنی ڈیفالٹ بیک اپ کی سہولت معطل کردی۔

صارفین کو معاونت فراہم کرنے والے گوگل سپورٹ پیج کے مطابق کمپنی نے انٹرنیٹ وسائل بچانے کے لیے بیک اپ اور سنک کرنے کی سہولت معطل کردی ہے۔

اس فیصلے کے بعدگوگل اکاؤنٹ کے ساتھ استعمال ہونے والی ڈیوائس
میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام سے
موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ کا بیک اپ دستیاب نہیں ہوگا۔

گوگل کے مطابق کرونا وبا کے باعث تصاویر اور ویڈیو وغیرہ کی شیئرنگ
میں اضافہ ہوا ہے۔ اس لیے کمپنی اپنے انٹرنیٹ وسائل کو بچانے کےلیے
یہ فیصلہ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل اور یوٹیوب کتنا کماتے ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

اب مختلف سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی تصاویر
اور ویڈیوز کا گوگل فوٹو پر ڈیفالٹ بیک اپ نہیں ہوگا تاہم صارفین
مینول بیک کے ذریعے اپنی تصاویر وغیرہ گوگل فوٹوز پر محفوظ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پرھیں: ایپل نے سام سنگ سے بڑا اعزاز چھین لیا

اس کے لیے متعلقہ سوشل میڈیا ایپ کے فولڈر کی ترتیبات میں جا کر
’’بیک اپ ناؤ‘‘ کا آپشن استعمال کرکے
مینول بیک اپ حاصل کیا جاسکے گا۔
سلیکان ویلی(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.