Urdu News and Media Website

چرواہا کرونا میں مبتلا، 47 بکریاں بھی قرنطینہ میں

بھارتی ریاست کرناٹکا میں چرواہے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر چرواہے کی 47 بکریوں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا میں بنگلورو کے نزدیک ایک گاؤں میں چار بکریاں پراسرار طور پر مر گئیں جس پر چرواہے کا کرونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت آیا۔ چرواہے کی حالت خطرے باہر ہے۔

تاہم چرواہے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گاؤں والوں میں
کھلبلی مچ گئی اور 47 بکریوں کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بکریوں کو قرنطینہ کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی
تو سرکار بھی حرکت میں آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں ’’کرونا ہیئر اسٹائل‘‘ کے چرچے

ڈائریکٹر صحت برائے امراض مویشی نے گاؤں کا دورہ کیا اور
کرونا ٹیسٹ کے لیے بکریوں کے تھوک کا نمونہ لیا علاوہ ازیں
مردہ بکریوں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے گا تاکہ موت کی وجہ معلوم ہوسکے۔

 

ریاست کرناٹکا کے حکام کا کہنا ہے کہ بکریوں سے حاصل کردہ
نمونوں کو لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ اب تک ایسے کوئی شواہد نہیں
ملے کہ انسانوں سے کرونا وائرس جانوروں میں منتقل ہوا ہو
لیکن تسلی کے لیے بکریوں کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔
بنگلورو(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.