Urdu News and Media Website

عوام کیلئے خوشخبری، آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1050 سے کم کر کے 850 روپے کر دی گئی۔

پنجاب کابینہ نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کردی جب کہ فلور ملز کو سرکاری گندم 1475 روپے من فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت
پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 20 کلو آٹے کے
تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی۔
سرکاری گندم کے اجراء سے مارکیٹ میں 20 کلو آٹےکا
تھیلا 1050 روپے سے کم ہوکر 850 روپے پر دستیاب ہوگا
جب کہ کابینہ نے فلور ملز کو قبل از وقت
گندم ریلیز کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹا اور چینی اسکینڈلز،نیب بھی میدان میں آگیا

پنجاب کابینہ نے فلور ملز کے لیے سرکاری گندم کی قیمت
1475 روپے من مقرر کی ہے اور محکمہ خوراک صرف
فنکشنل فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ دے گا۔
لاہور(کامرس ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.