Urdu News and Media Website

’’گھر کے نہ گھاٹ کے‘‘ ،شہروز اور صدف کے متعلق اہم خبر

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول جلد ایک ساتھ ٹیلی ویژن اسکرین پر پراجیکٹ’’گھر کے نہ گھاٹ کے‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار شہروز سبزواری اپنی دوسری اہلیہ صدف کنول کے ساتھ جلد ’’گھر کے نہ گھاٹ کے‘‘ ٹیلی فلم میں ایک ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

دونوں اداکاروں کا ایک ساتھ یہ پہلا پروجیکٹ ہے اور
شادی کے بعد بھی دونوں کا یہ پہلا پروجیکٹ ہوگا۔

ان کے اس پراجیکٹ کی چند تصاویر بھی سوشل میڈیا

پر وائرل ہوئی ہیں۔

Shehroze and Sadaf in Na Ghar k Na Ghaat k
خیال رہے کہ شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے
رواں برس مئی میں دوسری شادی کی تھی اس سے قبل ان کی
پہلی اہلیہ اداکارہ سائرہ تھیں جن سے انہوں نے
اپنی راہیں جدا کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: سائرہ سے علیحدگی ،شہروز سبزواری نے اصل حقیقت بیان کر دی

جس کے بعد شہروز اور صدف کی شادی کی خبر سنتے ہی
سوشل میڈیا صارفین نے غیر معمولی رد عمل کا اظہار کیا تھا
اور ان کی جانب سے صدف کنول کو سائرہ اور شہروز
کی طلاق کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔
لاہور(شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.