Urdu News and Media Website

پیٹرول ریکارڈ 25 روپے 58 پیسے مہنگا، قیمت کی ایک بار پھر سنچری

حکومت نے ایک بار کرونا کی وجہ سے معاشی مسائل سے دوچار عوام پر پیٹرول بم گرِا دیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کے باعث معاشی مسائل سے دوچار عوام کیلئے بری خبر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں
اضافے کی سمری منظور کرلی جس کے بعد وزارت خزانہ نے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق
پیٹرول 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے
جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100روپے 10پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30روپے تک کمی کر دی گئی

ڈیزل کی قیمت 21 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد
101روپے46پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 23روپے 50پیسے فی لیٹر
اضافے کے بعد نئی قیمت 59روپے 6 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے 84پیسے فی لیٹراضافہ
کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 55روپے 98 پیسے مقرر ی گئی ہے۔
عام طور پر پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نفاذ ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے
ہوتا ہے تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہی کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت
کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد
پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔

اسلام آباد(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.