Urdu News and Media Website

معروف بھارتی ٹک ٹاک اسٹار نے خودکشی کر لی

معروف بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بھارت کی 16سالہ ٹک ٹاک اسٹار سیا ککڑ نے بھی خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 16سالہ نوجوان ٹک ٹاک اسٹار سیا ککڑ کی موت کی تصدیق اُن کے ذاتی منیجر ارجن سارن نے کی، اُنہوں نے بتایا کہ سیا ککڑ نے ذاتی مسائل کی وجہ سے خودکشی کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیا ککڑ نے گزشتہ روز یعنی 25 جون کو خودکشی کرکے اپنی جان لی۔
اُنہوں نے بتایا کہ جب وہ کام کے سلسلے میں گزشتہ روز
سیا ککڑ سے ملے تھے تو وہ بالکل ٹھیک تھیں،
نارمل لگ رہی تھیں جیسے ہمیشہ ہوتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیا ککڑ نئی دلی کے علاقے
پریت وہار میں رہائش پذیر تھی، اُن کی خودکشی کے
واقعے کے بعد سیا ککڑ کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ
کچھ دن سے شدید ڈپریشن کا شکار تھیں اور جب اہل خانہ
نے اُن سے ڈپریشن کی وجہ پوچھنے کی کوشش کی تو
اُنہوں نے بتانے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک ویڈیو بناتی طالبات کے ہاتھوں پولیس اہلکار قتل

سیا ککڑ ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار تھیں بلکہ وہ ڈانسر
اور آرٹسٹ بھی تھیں، وہ سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز
پر سرگرم رہتی تھیں جیسے ٹک ٹاک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ
اور یوٹیوب وغیرہ، وہ اپنےڈانس کی ویڈیوز کی وجہ
سے کافی مشہور تھیں اوریہی وجہ تھی کہ صرف 16 سال
کی عمر میں اُنہوںنے بہت سی کامیابیاں بھی اپنے نام کیں۔

بھارتی ٹک ٹاک اسٹار کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے
زائد فالوورزہیں جبکہ ٹک ٹاک پر اُن کے فالوورز
کی تعداد 11لاکھ سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 14 جون کو 34سالہ بالی ووڈ اداکار سوشانت
نے گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر خودکشی کی ، اداکار کی موت کے
اس ہولناک واقعےکے بعد سے بھارتی عوام افسردہ نظر آرہی ہے
اور یہی وجہ ہے کہ سوشانت کی موت کے بعد کئی بھارتی نوجوانوں
نے خودکشی کرکے اپنی جان لے لی ہے۔
نئی دہلی(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.