Urdu News and Media Website

جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن انتقال کر گئے

جماعت اسلامی کے سابق امیرسید منور حسن انتقال کرگئے، سید منور حسن طویل عرصے سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن اگست 1941 میں دہلی میں پیدا ہوئے اور 1947 میں خاندان کے ہمراہ پہلے دہلی سے لاہور اور پھر لاہور سے کراچی ہجرت کی۔

سید منورحسن نے ابتدائی تعلیم جیکب لائن کے ایک اسکول سے
حاصل کی جب کہ جامعہ کراچی سے عمرانیات اور اسلامیات
میں”ایم اے“ کے امتحانات پاس کیے۔
منورحسن نے نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے
طلبہ سیاست کا آغاز کیا تھا اور وہ 1959 میں
نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔
سید منورحسن جون 1960 میں اسلامی جمعیت طلبہ میں شامل ہوئے
اور 1963 میں اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی محمد نعیم رحمہ اللہ۔۔۔ ایک تعارف

ان کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر عید گاہ گراونڈ ناظم آباد
میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، شہباز شریف، آصف زرداری،
شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی اور دیگر سیاسی و سماجی
شخصیات نے سید منورحسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
کرتے ہوئے کہا کہ سید منور حسن کی لازوال سیاسی اور
مذہبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

کراچی(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.