Urdu News and Media Website

بیوی کا کرونا ٹیسٹ شوہر کے دماغ کو چڑھ گیا

کرونا وائرس کا خوف ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، شوہر نے بیوی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیوی کو اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

کرونا وائرس کے خوف نے دنیا بھر کے لوگوں کی ذہنی صحت پر اثر ڈالا ہے، اور مصر میں کرونا سے متعلق ایک منفرد واقعہ پیش آیا ہے ،جہاں شوہر نے بیوی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر میں 25 سالہ خاتون
کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے شوہر نے
انہیں پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

25 سالہ خاتون 5 منزلہ عمارت سے گرنے کے بعد بھی
معجزاتی طور پر زندہ تھیں جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا
جہاں ان کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی آمد پر طبی عملے کا انوکھا احتجاج، ویڈیو وائرل

پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے بیان
میں کہا کہ ان کے اپنے بیوی کے ساتھ پہلے ہی اختلافات تھے
اور دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا، ہمارے درمیان اس وقت
اختلافات مزید بڑھ گئے جب ان کی بیوی
کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
شوہر نے بتایا کہ وہ ڈر رہے تھے کہ کہیںوہ
بھی وائرس سے متاثر نہ ہوجائے ، انہوں نے
اپنی بیوی کے 3 ٹیسٹ کروائے اور تینوں ہی
مثبت آئے جس کے بعد انہوں نے اسے گھر چھوڑ
نے کو کہا اور جب اس نے منع کیا تو انہوں نے اسے دھکا دیا۔
قاہرہ(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.