Urdu News and Media Website

بھارتی فوجیوں کی پٹائی، نئی ویڈیو سامنے آگئی

وادی گلوان میں بھارتی فوج کی ہزیمت کا زخم بھرنے ابھی بھرا نہیں تھا کہ سرحدی علاقے میں چینی فوج کے ہاتھوں بنائی گئی درگت کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل نئی ویڈیو میں چینی اہل کاروں کو بھارتی فوجیوں کی درگت بناتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ بھارتی اہلکار واپس جاؤ، واپس جاؤ چیختے چلاتے ہی رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو گلوان کی نہیں بلکہ ممکنہ طور پر
تبتی علاقے پینگونگ لیک کی ہے اور پٹنے والے اہلکار
انڈو تبت سرحدی پولیس اور بھارتی فوجی ہیں۔
پیر کو بھارتی اور چینی فوج کے مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ ہوا تو
پینگونگ سے چینی فوج کی واپس کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت پر نسل پرستی قبضہ، سرکاری سکول میں کالی رنگت بدصورتی قرار

دوسری جانب اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار پر
ایک بار پھر طنز یہ تیروں کی بارش کرتے ہوئے کہا کہ "چین نے
ہماری زمین لے لی اور بھارت واپسی کےلیے مذاکرات کررہا
ہے، چین کہتا ہے یہ بھارت کی زمین نہیں اور مودی سرعام
چینی دعوے کی تائید کررہے ہیں۔”
خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے
آل پارٹیز کانفرنس میں کہا تھا کہ نہ چین ہمارے
علاقے میں گھسا نہ کسی زمین پر قبضہ ہوا۔
نئی دہلی(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.