Urdu News and Media Website

نامور گلوکارہ صنم ماروی کا زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ

پاکستان کی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے گھریلو تنازعات کے بعد گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

صنم ماروی کی جانب سے گلوکاری کو خیرباد کہنے کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کی سوتیلی بہن گلوکارہ ریشماں پروین نے ان پر الزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی نے ایک سندھی نیوز چینل
سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں آئندہ 15 سے 20 دن میں
گلوکاری کو چھوڑ دوں گی کیونکہ جب اہل خانہ ہی دشمن بن جائیں
اور ملکیت، پیسا ہی تنازعات کا سبب بنے تو ایسے شعبے میں
مزید کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی‘۔
تاہم اس گفتگو میں انہوں نے اپنی بہن کا واضح نام نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ صنم ماروی کی ازدواجی زندگی کا سفر اختتام پذیر

انہوں نے کہا کہ ان کے گلوکاری چھوڑنے کی ایک وجہ
سندھی مداحوں کی جانب سے ان کی کردارکشی کرنا بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ریشماں پروین نے 22 جون کو
سندھی زبان میں ایک مختصر ویڈیو بیان جاری کرتے
ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی بہن صنم مارو ی نے
نجی گارڈز کے ساتھ ان کے گھر میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

ریشماں پروین کا کہنا تھا کہ صنم ماروی نے انہیں قتل کی دھمکیاں
دیں، کیوں کہ وہ ان کی تیسری شادی سے متعلق باتیں جانتی ہیں۔
لاہور(شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.